Trending Now

دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں لاہورایک بارپھرسرفہرست

شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بارپھر پہلے نمبر پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فضائی آلودگی اور سموگ کی شدت میں اضافہ ہونے لگا،لاہور ایک بار پھر سموگ کے نرغے میں آ گیا،آج صبح لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 416ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نےآج کا ائیر کوالٹی انڈکس جاری کردیا.لاہور کالج فور وومن یونیورسٹی، لاہور میں اے کیو آئی 220رہا۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں ایئر کوالٹی انڈکس 189ریکارڈ کیاگیا۔ ٹاؤن ہال لاہور میں اے کیو آئی 250نوٹ گیا۔ یہ ڈیٹا گذشتہ چوبیس گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے۔

Read Previous

واٹس ایپ اور گوگل کا بیک اپ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان

Read Next

نانا پاٹیکر نے مداح کو تھپڑ مارنے پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *