الاحساء: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈکپ 2026 ایشین کوالیفائر راؤنڈ ٹو کا میچ آج کھیلا جائے گا۔
پاکستاناور سعودی عرب کے درمیان کوالیفائر راؤنڈ ٹو کا میچ سعودی عرب میں الاحساء میں الفتح کلب کے شہزادہ عبداللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9:30 بجے کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے پہلے راؤنڈ میں کمبوڈیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے راؤنڈ 2 میں جگہ بنائی۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستانی شاہین کسی بھی ورلڈ کپ کوالیفائر کا دوسرا راؤنڈ کھیل رہے ہیں۔