Trending Now

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی

: گزشتہ چند دنوں سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ قیمت میں معمولی کمی کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 728 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 1986 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

Read Previous

انڈسٹری میں آنے والے پیسے کے بارے میں نہ پوچھنے کی پالیسی ہونی چاہیے، نواز شریف

Read Next

خدا کی قسم مجھے آج تک کسی نےپریس کانفرنس کا نہیں کہا،پرویز الٰہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *