تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں اورخدا کی قسم مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے صدر پرویزالہیٰ کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد لاہور ضلع کچہری میں پیش کیا گیا۔اینٹی کرپشن کی جانب پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی اور انہیں ملاقات کی اجازت بھی دے دی۔