Trending Now

امیتابھ بچن کا گھر میں برتن دھونے کا انکشاف

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور بِگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن نے گھر میں برتن دھونے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کے مقبول ترین گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے 15ویں سیزن کی حالیہ قسط میں اداکار نے شو کے کنٹسٹنٹ سے اُس کی ملازمت کے بارے میں سوال کیا۔

امیتابھ بچن کے پوچھنے پر ہرش نامی کنٹسٹنٹ نے کہا کہ “میں اپنے والد کا کاروبار سنبھالتا ہوں، ہم پلاسٹک کے دھاگے بنانے کا کاروبار کرتے ہیں جوکہ صفائی کے کام میں استعمال ہوتے ہیں”۔

نٹسٹنٹ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے امیتابھ بچن سے پوچھا کہ “کیا آپ نے کبھی برتن دھوئے ہیں؟ یا صفائی کا کوئی کام کیا ہے؟”

اس سوال کے جواب میں امیتابھ بچن نے کہا کہ “ہاں، ہاں، میں نے بہت بار برتن دھوئے ہیں، باورچی خانہ بھی صاف کیا ہے اور بیسن (برتن دھونے والا سِنگ) بھی بہت بار صاف کیا ہے”۔

امیتابھ بچن نے ہرش سے پوچھا کہ ” تمہیں کیوں لگتا ہے کہ میں نے یہ کام کبھی نہیں کیے؟”۔

واضح رہے کہ ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ بھارتی ٹیلی ویژن کا مقبول ترین گیم شو ہے جو گزشتہ 23 برس سے ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔

اس گیم شو کی میزبانی ابتدا ہی سے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کرتے آرہے ہیں سوائے 2007 میں آن ایئر ہونے والے تیسرے سیزن کے جس کی میزبانی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کی تھی۔

امیتابھ بچن کا گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ پیر سے جمعے تک روزانہ رات 9 بچے بھارتی چینل سونی ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔

Read Previous

میں نے اور ثمینہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی؛ عثمان پیرزادہ کا انکشاف

Read Next

ورلڈکپ؛ جنوبی افریقی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 2 وکٹیں گر گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *