Trending Now

ورلڈکپ؛ جنوبی افریقی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 2 وکٹیں گر گئیں

آئی سی سی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کے خلاف محتاط آغاز کرتے ہوئے 7 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 8 رنز بنالیے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں پروٹیز کے اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ٹمبا باؤما 4 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ وین ڈر دوسن 3 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹیں اور ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔

اس موقع پر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے تاہم کوشش کریں گے افریقی ٹیم کو جلد آؤٹ کرکے فتح سمیٹیں۔

دونوں ٹیموں نے پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، جنوبی افریقی ٹیم میں لنگی نگیڈی کی جگہ تبریز شمسی جبکہ آسٹریلوی اسکواڈ میں مارکس اسٹوئنس کی جگہ مارنس لبوشین کی واپسی ہوئی ہے۔

دوسری جانب میچ کے بارش کے امکانات 50 فیصد سے کم ہوکر 35 فیصد پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

جنوبی افریقا کا اسکواڈ

کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی

Read Previous

امیتابھ بچن کا گھر میں برتن دھونے کا انکشاف

Read Next

سائفر کیس: شاہ محمود کو ریلیف نہ مل سکا، سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *