Trending Now

وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر اور نوید چیمہ کو ٹیم مینجر بنائے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر اور نوید اکرم چیمہ کو ٹیم مینجر بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے کلیئرنس دے دی ہے۔ وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگران کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی جلد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا کانٹریکٹ بجھوائے گا۔ خیال رہے کہ وہاب انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

دوسری طرف یہ بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کا مینیجر بنائے جانے کا امکان ہے۔ نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی قومی ٹیم کے مینیجر رہ چکے ہیں۔

Read Previous

میٹرک اور انٹر میں گریڈ سسٹم متعارف کرا دیا گیا

Read Next

کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے موقع دیں، بلاول

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *