فواد حسن فواد نے کروڑوں روپے کے اثاثے ڈکلیئر کردیئے ،انہوں نے خود کو 13 کروڑ روپے کا مقروض ظاہر کیا ۔
تفصیلات کےمطابق فواد حسن فواد کے پاس گوادر میں 2 کینال کا پلاٹ 3 لاکھ 57 ہزار روپے مالیت کا ظاہر کیا گیا ہے ۔فواد حسن فواد کے ایف وائے سی پرائیویٹ لیمیٹڈ میں 25 لاکھ روپے کے شیئرز ظاہر کیے گئے ہیں۔سپرنث سروسز راولپنڈی لیمٹڈ میں 5 ہزار کے شیئرز ہیں۔ڈریم تھری ایجوکیشن پرائیویٹ لیمٹڈ میں 5 لاکھ کی انوسٹمنٹ ہے۔ڈریم تھری کنسلٹنگ پرائیویٹ لیمیٹڈ میں 9 لاکھ کی انوسٹمنٹ ہے۔فواد حسن فواد نے 11 کروڑ روپے کا غیر محفوظ قرض ظاہر کیا ۔
فواد حسن فواد نے قیمتی سامان گھڑیوں پر 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد کا قرض بھی ظاہر کیا ہے،فواد حسن فواد کے پاس 3 کروڑ کی جیولری بھی موجود ہے ۔فواد حسن فواد کے پاس 64 لاکھ 72 ہزقر روپے کیش ہے۔ 4 بینکوں میں 3 کروڑ 11 لاکھ روپے ہیں۔فواد حسن فواد کے پاس 2 کروڑ 83 لاکھ روپے کا فرنیچر ظاہر کیا ہے ۔