Trending Now

حنا الطاف سے طلاق کی خبریں، آغا علی کا بیان سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان آغا علی نے اپنی اور اداکارہ حنا الطاف کی طلاق کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

حال ہی میں آغا علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جوکہ کسی شادی کی تقریب کے دوران لی گئی تھیں۔

اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے آغا علی سے پوچھا کہ “آغا! میں آپ کی بہت بڑی مداح تھی، مجھے سمجھ  نہیں آرہا لوگ آپ کو ریڈ فلیگ (پریشان کُن عندیے) کیوں کہتے ہیں؟ ہمیں اس کی وضاحت چاہیے”۔

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آغا علی نے کہا کہ “کون لوگ؟ وہ لوگ ایسا کہتے ہیں جو یہ بھی نہیں جانتے کہ میں کون ہوں اور حقیقت میں کیا ہوں؟ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ دوسروں کو نیچے گِرانے کی کوشش کرتے ہیں”۔

hi

آغا علی نے کہا کہ “یہ دُنیا حسد سے بھری ہوئی ہے، میں کبھی ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی آپ ان پر توجہ دیں، ہمیشہ اپنی ذات پر بھروسہ رکھیں اور زندگی کے ہر تجربے پر یقین رکھیں”۔

’ریڈ فلیگ‘ کا مطلب کیا ہے؟

’ریڈ فلیگ‘ کا مطلب پریشان کن عندیے ہے یعنی وہ پریشانیاں جن کی وجہ سے مستقبل میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، ’ریڈ فلیگ‘ اکثر نئے شادئ شدہ جوڑوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر اداکار آغا علی نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ آج کل ایسی خبروں کا انتظار کررہے ہیں کہ شوبز کی کون سی جوڑی کب الگ ہوجائے گی اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے۔

آغا علی نے مز ید کہا تھا کہ اگر کوئی آپ کو ایک ساتھ نظر نہیں آرہا تو آپ دعا کریں کہ وہ ساتھ ہی ہوں کیونکہ کسی کو کیا فرق پڑتا ہے کہ کوئی ساتھ ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Read Previous

نائیجیرین خاتون نے 11 دن میں دنیا کی سب سے لمبی وگ بنادی

Read Next

تنہائی حقیقی دوستوں اور خیالی کرداروں کے مابین فرق دھندلا کردیتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *