انگلینڈ: ایک حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد تنہائی کا شکار ہوتے ہیں، وہ خیالی کرداروں اور حقیقی زندگی کے عزیزوں میں فرق نہیں کرپاتے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ کے سیریبرل کورٹیکس نامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ نیورو امیجنگ اسٹڈی نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کس طرح تنہائی حقیقی زندگی کے دوستوں اور ٹیلی ویژن شوز کے خیالی کرداروں میں تفریق کرنے کے ذہنی عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔
مطالعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تنہائی ذہن میں حقیقی دوستوں اور اپنے پسندیدہ خیالی کرداروں کے درمیان فرق کو دھندلا کر سکتی ہے،ایسے افراد کو دونوں کے بارے میں سوچتے ہوئے یکساں اعصابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔