علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 220 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 12ہزارچار سو88 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 5518 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق علی جان خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز 106 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2549 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 16 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1240 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 40 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1239 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 24 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.
علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 664 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.رواں سال شیخو پورہ میں ڈینگی کے کل 201 مریض رپورٹ ہوئے،شیخو پورہ میں گزشتہ روز 8 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. گزشتہ روز ساہیوال میں ڈینگی کے تین نئے مریض رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اوکاڑہ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نارووال، سرگودھا، سیالکوٹ، گجرات، لودھراں اور لیّہ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 163 مریض زیر علاج ہیں۔
علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 98 مریض زیر علاج ہیں ۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔