Trending Now

وزارت دفاع نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے سے متعلق فیصلہ چیلنج کر دیا

وزارت دفاع کی جانب سے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع نے آرمی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ ساتھ ہی آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بھی بحال کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ انٹرا کورٹ اپیل میں آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی سیکشن 59 (4) بھی بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ وزارت دفاع کی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کیخلاف حکم امتناع کی بھی استدعا ہے۔

اپیل کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے جن درخواستوں پر فیصلہ دیا وہ ناقابل سماعت تھیں۔ آرمی اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعات کالعدم ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

Read Previous

اسکواش چیمپئن حمزہ خان لندن اوپن کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے

Read Next

’’مکمل فٹنس حاصل کیے بغیر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی نہ کریں‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *