قومی ٹیم کے سابق کپتانوں وسیم اکرم اور شعیب ملک نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو مکمل فٹنس حاصل کیے بغیر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان وسیم اکرم اور شعیب ملک نے نوجوان پیسر نسیم شاہ پر زور دیا کہ وہ مکمل صحتیابی کے بعد ہی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں، دونوں کرکٹرز نے بھارتی کھلاڑیوں کی مثال پیش کی کہ کے ایل راہول اور جسپریت بمراہ کی واپسی ایک سبق ہے۔
شعیب ملک نے کہا کہ نسیم شاہ پاکستان کا اثاثہ ہیں، براہ کرم انہیں مکمل وقت دیں جب تک کہ وہ 100 فیصد فٹ نہ ہوجائیں۔
مزید پڑھیں: فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا ٹور سے بھی باہر
واضح رہے کہ فاسٹ بولر ایشیاکپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوکر ورلڈکپ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ انہیں دورہ آسٹریلیا کیلئے بھی ڈراپ کردیا گیا ہے تاکہ وہ صحتیاب ہوسکیں۔