کراچی: معروف اداکار فیصل قریشی پہلی دفعہ پنجابی ایکشن کامیڈی فلم مینگو جٹ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم اگلے سال عیدالفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
مینگو جٹ فیصل قریشی کی پہلی پنجابی فلم ہو گی۔ فیصل قریشی کی ہیروئن کے حوالے سے تاحال کوئی خبر نہیں ہے تاہم فلم کی کاسٹ میں مرکزی کردار کے لیے جلد ہی لیڈنگ ہیروئن اور باقی کی کاسٹ کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ فلم میں پنجاب اور کراچی کے بڑے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔
ابو علیحہ بطور ہدایتکارفلم ڈائرکٹ کریں گے ان کے مطابق مینگو جٹ پہلی پنجابی کامیڈی فلم ہے جو نہ صرف بچوں اور ٹین ایجرز کیلیے بنائی جائے گی بلکہ یہ فلم ایک مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ ہوگی۔
یاد رہے کہ فیصل قریشی اس سے پہلے کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔انہوں نے بطور اداکار اپنے فلمی کریئر کا آغاز 1992 کی فلم سازا سے کیا۔