حکومت پنجاب نے کھانسی کے5سیرپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ کیئرڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ لاہور میں تیارکردہ کھانسی کے سیرپ بیرون ملک بھی سپلائی کئے جاتے تھے۔
مالدیپ کی شکایت پر تحقیقات میں سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی۔
ڈریپ کی سفارش پر حکومت پنجاب نے5سیرپس کی فروخت روک دی ہے۔
پنجاب کے تمام میڈیکل سٹوروں سے ان سیرپ کا ا سٹاک فوری طور پر اٹھایااورمتعلقہ فیکٹری کو سر بمہر کیا جا رہا ہے۔