Trending Now

بھارت میں دو چیتے گھروں میں گھس آئے؛ ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں دو خطرناک چیتے رہائشی علاقے میں گھس آئے اور شہری خوف زدہ ہوکر ادھر ادھر دوڑنے لگ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناسک شہر کے پُررونق علاقے ساوتا نگر اور گووند نگر میں 5 کلومیٹر کے دائرے میں دو چیتے کھانے کی تلاش میں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

دونوں چیتے پہلے گھروں میں داخل ہوئے جس سے مکین خوف زدہ ہوکر گھر بار چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ تلاش بسیار کے باوجود کھانے کو کچھ نہ ملا تو چیتے گلیوں اور مارکیٹ میں آن دھمکے۔

چیتوں کو نزدیک دیکھ کر شہریوں کی چیخیں نکل گئیں اور دوڑ لگادی۔ بھگدڑ مچنے سے 5 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے۔ خوش قسمتی سے دونوں چیتوں نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔

محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف نے ساوتا نگر میں دیکھے گئے چیتے کو پکڑ لیا تاہم گووند نگر میں دیکھے گئے چیتے کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ چند ہفتوں قبل بنگلورو کی سڑکوں پر ایک چیتے کو دیکھا گیا تھا جو شہریوں پر حملے کر رہا تھا۔ چار دن کی تلاش کے بعد چیتا مل گیا لیکن اسے پکڑنے کے لیے اہلکاروں کو گولی چلانا پڑی۔ چیتے نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا تھا۔

Read Previous

الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق، کھانسی کے5سیرپس پر پابندی عائد

Read Next

وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر: پی سی بی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *