Trending Now

امریکی لائبریری کو تین دہائیوں بعد کتاب لوٹا دی گئی

میسوری: امریکا میں ایک لائبریری سے جاری کی گئی کتاب 30 سال سے زائد عرصے بعد واپس لوٹا دی گئی۔

امریکی ریاست میسوری میں قائم سینٹ چارلس سٹی کاؤنٹی لائبریری کے مطابق سینڈرا بوئنٹن کی کتاب ’بٹ ناٹ دی ہِپوپوٹَمس‘ کو حال ہی میں وِنگ ہیون برانچ میں جمع کرایا گیا۔

لائبریری کا کہنا تھا کہ یہ کتاب اگست 1993 میں لوٹائی جانی تھی۔

ایک فیس بک پوسٹ میں لائیبریری میں کہا کہ لائبریری واپسی میں کبھی تاخیر نہیں ہوتی بالخصوص اس وقت جب جرمانہ عائد نہیں کیا جاتا۔ اس کتاب کو دوبارہ دیکھ کر خوشی ہوئی لیکن اس سے بھی زیادہ خوشی گاہک کو لائبریری واپس آنے پر خوش آمدید کرنے کی ہوئی۔

Read Previous

خواتین میں نیند کی کمی ذیا بیطس کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے

Read Next

شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کو عالمی اعزاز مل گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *