Trending Now

شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کو عالمی اعزاز مل گیا

ریو ڈی جنیرو: پاکستان کی دو مرتبہ آسکر انعام یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے اور دیگر نامور ڈائریکٹروں کے اشتراک سے بننے والی دستاویزی فلم ’آئی ایم سم باڈی‘ کو عالمی اعزاز ملا ہے۔ 

فلم نے میلانو انٹرنیشنل فیسٹیول میں ’گرلینڈ دی اونر‘ کا ایوارڈ جیتا ہے اور اس فیسٹیول کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی طرف سے توثیق حاصل ہے۔

فٹبال آئیکون ڈیوڈ بیکھم کو فلم میں مہمان اداکاری کے تحت شامل کیا گیا ہے اور اس میں مختلف ممالک کے ان بچوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے فٹبال کے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ قطر میں حصہ لیا۔

کچھ بچے برازیل اور بنگلادیش سے، کچھ پاکستان سے جبکہ کچھ بچوں کو فلسطین کے مہاجر کیمپوں سے فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

فلم کی شوٹنگ پانچ ممالک میں کی گئی ہے اور اس میں اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ سے پہلے اور بعد کے بچوں پر اثرات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کا ورلڈ پریمیئر رواں برس اکتوبر میں برازیل میں فیسٹیول دی ریو کے موقع پر کیا گیا تھا۔

Read Previous

امریکی لائبریری کو تین دہائیوں بعد کتاب لوٹا دی گئی

Read Next

ریاست کے علاوہ کسی بھی ادارے یا گروہ کی طرف سے طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے،آرمی چیف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *