Trending Now

سوشل میڈیا پر وڈیوز بنانے کے شوقین صارفین کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا

سان فرانسسکو: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ویڈیوز بنا کر شیئر کرنے والے صارفین کا ایک بڑا مسئلہ میٹا نے حل کردیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق میٹا کی جانب سے  2 منفرد اور نئے جنریٹیو اے آئی ٹولز سامنے لائے گئے ہیں، جن کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین لکھ کر اپنی مطلوبہ تصاویر یا وڈیوز بنا کر پوسٹ کر سکیں گے۔

متعارف کروائے گئے دونوں ٹولز کا نام ایمو وڈیو اور ایمو ایڈٹ ہے۔ وڈیو بنانے کے شوقین صارفین کے لیے زبردست ٹولز کا اعلان میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے خود کیا ہے۔ یہ دونوں ٹولز فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو جلد ہی دستیاب ہوں گے، جن کے ذریعے سے ویڈیو تخلیق  کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹول 2 طریقوں سے کام کرے گا، ایک طریقے سے ٹیکسٹ پروموٹ کے ذریعے تصاویر تیار ہوں گی اور پھر ان تصاویر اور ٹیکسٹ سے ویڈیو تیار ہوسکے گی۔ دوسرا ٹول ایمو ایڈٹ تصاویر کی ایڈیٹنگ کے لیے استعمال ہوگا، جس کے ذریعے بیک گراؤنڈ، کلر اور دیگر چیزوں کو ہٹانا یا شامل کرنا ممکن ہوگا۔

Read Previous

سندھ میں انسداد پولیو مہم 27نومبر سے شروع ہوگی

Read Next

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید5روپے کلو اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *