Trending Now

پاکستان کو اجتماعی کوششوں کے ذریعے بحرانوں سے نکالیں گے، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اجتماعی کوششوں کے ذریعے معاشی اور دیگر ہر طرح کے بحرانوں سے نکالیں گے۔

مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ 4 قیمتی سال سیاسی انتقام میں جھونک دیے گئے۔ انتقامی سیاست سے قوم کے فائدے کے منصوبے ، معیشت تباہ ، عوام مہنگائی کا شکار ہوگئے۔ہمیں اپنی سزا کا نہیں، عوام اور ملک کو ملنے والی سزا کا دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے۔ مسلم لیگ ن کی مضبوطی پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کی خوشحالی ہے۔ اللہ نے موقع دیا تو عوام کو معاشی تکلیفوں سے نجات دلائیں گے۔

علاوہ ازیں مظفر گڑھ سے 2 سابق ارکان قومی اسمبلی سردار عاشق حسین گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آشیانہ ریفرنس سے بریت پر مبارک باد کے پیغامات ملنے کے جواب میں  شہبازشریف کا کہناتھا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ایک بار پھر عوام اور قانون کی نظر میں سرخرو کیا۔

سابق وزیراعظم نے ملاقات کے لیے آنے والوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کی ترقی کی ضمانت ہے۔ جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔

Read Previous

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید5روپے کلو اضافہ

Read Next

پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے گھناؤنے الزام کی حقیقت آشکارپاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے گھناؤنے الزام کی حقیقت آشکار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *