لندن: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بھوک کے وقت پیٹ میں بننے والا ہارمون جانوروں کے دماغ کے فیصلہ کرنے والے حصے کو متاثر کرسکتا ہے۔
تحقیق میں سائنس دانوں نے بھوکے چوہوں کا مطالعہ کیا۔
اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق میں سائنس دانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ بھوک کی حالت میں بننے والے ہارمون کس طرح دماغ کے ہِپوکیمپس (دماغ کا فیصلہ سازی کرنے والا حصہ جو سمجھنے اور یادداشت کو استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے) حصے کی کارکردگی کو اس وقت متاثر کرتا ہے جب جانور کھانے کاسوچ رہا ہوتا ہے۔
محققین پُر امید ہیں کہ ان کے تحقیق کے نتائج کھانے کے مسائل کے نظام کے علاوہ غذا اور ذہنی بیماری جیسے دیگر صحت کے مسائل کے متعلق تحقیق میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔
تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر اینڈریو میک ایسکل کا کہنا تھا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ ہماری بھوک ہمارے فیصلوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ پیٹ کے بھرے ہونے یا خالی ہونے کی وجہ سے کھانا مختلف معنی رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ خیال جو سادہ سا لگتا ہے دراصل بہت پیچیدہ ہے۔ فیصلہ سازی کے لیے دماغ کا اہم حصہ پیٹ میں بننے والے بھوک کے ہارمونز سے بہت حساسیت رکھتا ہے، جو ہمارے کھانے کے انتخاب کے سیاق و سباق کے لیے دماغ کی مدد کرتا ہے۔