Trending Now

38 دانتوں والی بھارتی خاتون

بھارتی خاتون نے بتیسی میں سب سے زیادہ دانتوں کا گینیز ورلڈ ریکارڈ (خواتین کی کیٹگری میں) اپنے نام کر لیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 26 سالہ کلپنا بالن کی بتیسی میں دانتوں کی تعداد اوسط تعداد (32) سے چھ زیادہ یعنی 38 ہے۔

کلپنا بالن کے نچلے جبڑے میں چار جبکہ اوپر کے جبڑے میں دو اضافی دانت ہیں۔

کلپنا کے منہ میں اضافی دانت کم عمری میں نکلنے شروع ہوئے اور اس وقت وہ ان کو نکلوانے کا ارادہ رکھتی تھیں لیکن دندان سازوں نے ان کو مشورہ دیا کہ انہیں ان دانتوں کے مکمل نکلنے کا انتظار کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دانتوں کو نہ نکلوانے کا فیصلہ کیا کیوں وہ کسی قسم کی تکلیف کا سبب نہیں تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Read Previous

بھوک کے ہارمون فیصلہ سازی کی صلاحیت کو متاثر کرسکتے ہیں

Read Next

بجلی کی قیموں میں فی یونٹ 3 روپے سے زائد اضافے کا امکان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *