کراچی:پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں صرف 100 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 328 کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاو 8 ڈالر کم ہوکر 1991 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔