Trending Now

چین، انٹیلی جنٹ کنیکٹڈ وہیکلز ما رکیٹ تک ر سائی کی آز مائش کے لئے تیار

بیجنگ :چین انٹیلی جنٹ کنیکٹڈ وہیکلز(آئی سی وی) کو آزمائشی طور پر مارکیٹ رسائی فراہم کرتے ہوئے سڑکوں پر چلانے کی اجازت د ے گا۔

 وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت ٹرانسپورٹ سمیت 4 وزارتوں کے جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق حکام بڑے پیمانے پر پیداواری صلاحیت کے حامل خودکار ڈرائیونگ فنکشنز سے لیس کچھ آئی سی وی ماڈلز کا انتخاب کریں گے  ۔

 انہیں مارکیٹ ر سائی فراہم کرتے ہوئے منتخب گاڑیوں کی مخصوص سڑکوں پر آزمائش کی جائے گی۔

توقع ہے کہ آزمائشی پروگرام سے جدید آئی سی وی کی حوصلہ افزائی ہوگی ، محفوظ آپریشنز یقینی ہوگا اور گاڑیوں کی صنعت کو نئی توانائی، مصنوعی ذہانت اور مواصلات جیسے دیگر شعبوں کے ساتھ مربوط کیا جاسکے گا۔

 اس پروگرام کا آغآز آئی سی وی کی تحقیق و ترقی کے سڑک پر ابتدائی آزمائش کے بعد ہورہا ہے جس سے یہ ثابت ہوا تھا کہ کچھ ماڈلز بڑے پیمانے پر تیار کئے جاسکتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے اختتام تک چین میں آئی سی وی کی جانچ 20 ہزار کلومیٹر کی کھلی سڑک پر کی جاچکی تھی۔

Read Previous

غزہ میں 22 لاکھ افراد کو کھانے پینے کی امداد کی فوری ضرورت ہے: ورلڈ فوڈ پروگرام

Read Next

واٹس ایپ میں بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بوٹ کا اضافہ کرنیکی تیاریاں مکمل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *