واٹس ایپ میں بھی اے آئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بوٹ کا اضافہ صارفین کےلئے مددگار ثابت ہوگا٘
میڈیا رپورٹ کےمطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس اب ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بن رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ ستمبر 2023ء میں میٹا نے اعلان کیا تھا کہ جلد واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ کی مدد سے چیٹ کرنا ممکن ہوجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اب یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ سے بات کرنے کیلئے واٹس ایپ میں ایک نیا شارٹ کٹ دیا جارہا ہے، اگر آپ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کو استعمال کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ یہ فیچر آپ کو دستیاب ہو۔
چیٹ جی پی ٹی جیسا یہ اے آئی چیٹ بوٹ کس حد تک صارفین کیلئے مددگار ہوگا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے، مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس چیٹ بوٹ سے مختلف موضوعات پر مستند تفصیلات کا حصول آسان ہوجائے گا۔