: آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط کی وصولی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کااجلاس 7 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کی مالی کارکردگی کا جائزہ لے گا، سٹاف سطح مذاکرات کی کامیابی کے بعد ایگزیکٹیو بورڈ اگلی قسط کی منظوری دے گا۔
ایگزیکٹیو بورڈ منظوری کے بعد پاکستان کو 3 ارب ڈالر میں سے 1.9 ارب ڈالر موصول ہوں گے۔ سٹینڈ بائی معاہدے کے باقی ماندہ 1.1 ارب ڈالر دوسرے جائزے کے بعد ملیں گے۔ سٹینڈ بائی معاہدے کا دوسرا جائزہ فروری کے بجائے مارچ میں ہونے کا امکان ہے۔
دوسرے جائزے میں تاخیر ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ایف مشن نئی منتخب حکومت کی معاشی ٹیم سے دوسرے جائزہ کے مذاکرات کرے گا۔