Trending Now

دورہ آسٹریلیا؛ عباس کو موقع کیوں نہیں دیا، وجہ سامنے آگئی

دورہ آسٹریلیا کیلئے فاسٹ بولر محمد عباس کو 18 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر چیف سلیکٹر کا بیان سامنے آگیا۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے فاسٹ بولر محمد عباس پر حسن علی، خرم شہزاد اور میر حمزہ کو ترجیح دینے کے فیصلے کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم منتخب کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عباس اچھے بالر ہیں اور انکی کاؤنٹی کرکٹ میں پرفارمنس شاندار رہی ہے جس پر نظر رکھی ہوئی ہے، ہم نے آسٹریلوی کنڈیشنز کو ذہن میں رکھا کیونکہ وہاں زیادہ اچھال اور ریورس کرتا اور حسن علی زیادہ کارگر ثابت ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عباس نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 25 ٹیسٹ میچوں میں 23.02 کی اوسط اور 2.42 کی اکانومی کے ساتھ 90 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ فاسٹ بولر نے سال 2021 میں آخری ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

Read Previous

امن میں حقیقت پسندانہ تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے ، آرمی چیف

Read Next

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز کیخلاف اپیلیں؛ نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *