Trending Now

امن میں حقیقت پسندانہ تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے ، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا ، کور کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

Read Previous

کم عمر ڈرائیور حادثہ ہوا تو ذمے دار متعلقہ ایس ایچ او، سیکٹر انچار ج ہوگا، لاہورہائیکورٹ

Read Next

دورہ آسٹریلیا؛ عباس کو موقع کیوں نہیں دیا، وجہ سامنے آگئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *