بھارتی اداکار آر مادھون نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی زندگی کا واحد مقصد ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ سے شادی کرنا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بالی ووڈ اداکار آر مادھون نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ “میں آج سب کے سامنے اعتراف کررہا ہوں، جب میں نے فلم ‘قیامت سے قیامت تک’ دیکھی تو میں نے اپنی ماں سے کہا تھا کہ میں جوہی چاولہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں”۔
آر مادھون نے کہا کہ “اُس وقت میری زندگی کا بس یہی ایک مقصد تھا، جوہی چاولہ سے شادی کرنا لیکن افسوس میرا یہ مقصد پورا نہیں ہوسکا”۔
اداکار نے مزید کہا کہ “سڑک پر موجود عوام کو معلوم نہیں تھا کہ یہ میری بیوی ہیں، پھر بھی سب نے میری بیوی کی گاڑی سے پانی سے نکالنے میں مدد کی”۔
واضح رہے کہ منصور خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “قیامت سے قیامت تک” میں عامر خان کے ساتھ جوہی چاولہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس فلم نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی تھی اور اس فلم کا شمار 1988 کی مقبول ترین فلموں میں تھا۔
“قیامت سے قیامت تک” نے آٹھ فلم فیئر ایوارڈز جیتے، جن میں جوہی چاولہ کے لیے بہترین خاتون ڈیبیو کا ایوارڈ بھی شامل تھا۔
دوسری جانب آر مادھون نے 1993 میں مشہور ٹی وی شو “بنے گی اپنی بات” سے شوبز میں قدم رکھا، اُنہوں نے 2001 میں مقبول رومانوی فلم ‘رہنا ہے تیرے دل میں’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔
آر مادھون بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے پہلے کئی تامل فلموں میں بھی کام کرچکے تھے۔