قومی کرکٹر امام الحق کے بعد آل راؤنڈر فہیم اشرف کو بھی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ سیشن میں حصہ نہ لینے کی اجازت مل گئی۔
دورہ آسٹریلیا کیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم دونوں کرکٹرز کو شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی سیشن میں حصہ نہ لینے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
امام الحق شادی کی تقریبات کا باضابطہ طور پر آغاز 23 نومبر کو قوالی نائٹ سے ہوگا، بعدازاں نکاح کی تقریب 25 جبکہ ولیمہ 26 نومبر کو طے ہے۔
دوسری جانب آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ولیمے کا استقبالیہ بھی 26 نومبر کو پنجاب کے پھول نگر میں دوپہر کو طے ہے۔ بابراعظم، محمد رضوان، شاداب خان کے علاوہ کئی کرکٹرز کی فہیم کے ولیمے میں شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا اسکواڈ 30 نومبر کو روانہ ہوگا، دونوں کرکٹرز روانگی سے قبل اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔