آئی سی سی قوانین میں تبدیلی کے بعد مرد سے عورت بن کر ویمن ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والے ٹرانس جینڈر ڈینیئل میک گیہی کا کیرئیر ختم ہوگیا۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی ٹرانس جینڈر کرکٹر ڈینیئل میک گیہی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی کہ بہت بھاری دل کے ساتھ کہنا چاہتی ہوں کہ آئی سی سی قوانین میں تبدیلی کے بعد میرا بین الاقوامی کیرئیر “ختم ہوگیا ہے”۔
میک گیہی نے کہا کہ ’’ آئی سی سی نے لاکھوں ٹرانس جینڈرز کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہمارا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں، میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں اپنے کھیل میں ہمارے لیے برابری کیلئے لڑنا نہیں چھوڑوں گی، ہم سب سے زیادہ کرکٹ کھیلنے کے حق کے مستحق ہیں‘‘۔
یاد رہے کہ 29 سالہ مک گیہے کا تعلق آسٹریلیا سے ہے تاہم وہ 2020 میں کینیڈا منتقل ہوئے اور وہاں پر مرد سے عورت بن گئے اور کینیڈا کی جانب سے ویمنز ٹی20 کوالیفائر کھیلا۔
واضح رہے کہ ڈینیئل میک گیہی نے 6 ٹی20 میچز کھیلے ہیں جس میں 19.66 کی اوسط اور 95.93 کے اسٹرائیک ریٹ سے 118 رنز بنائے ہیں۔