ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے نوازشریف کی مری میں کار چلاتے ہوئے ویڈیو شیئرکردی۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزمریم نواز نے ویڈیو ٹویٹ(ایکس ) پرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ” اپنا وطن، اپنا پیارا پاکستان“
نوازشریف مری کی سڑکوں پر خود گاڑی چلاتے ہوئے نواز شریف کلثوم نواز کے ساتھ گزرے وقت کا تذکرہ کرتے رہے۔ مریم نواز بھی ہمراہ موجود تھیں۔
نواز شریف کی گاڑی خود ڈرائیو کرتے ہوئے مری سے چھانگلہ گلی کا سفر،مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نواز شریف ماضی کے قصے سناتے رہے۔ پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں اور کلثوم مری سے چھانگلہ گلی سے یہاں تک پیدل آتےتھے۔اور بڑی تیزی سے چڑھائی چڑھتے تھے۔پہلی بار ہم 1994میں یہاں آئے تھے ۔الحمداللہ اللہ نے بہت اچھی جگہ عطا کی ہےاور ہمیں یہ جگہ بہت پسند آئی تھی۔
باریاں بازار سے گزتے ہوئے نوازشریف کودیکھ کر لوگ ہاتھ لہراتے رہے۔
نوازشریف کاکہنا تھاکہ چھانگہ گلی کے قریب جگہ کالی مٹی ہے جہاں کلثوم نواز کی خالہ آتی تھیں توہم ملنے جاتے تھے ۔