Trending Now

توہین عدالت کی درخواست، خدیجہ شاہ کو ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کی ہدایت

لاہور:توہین عدالت کی درخواست پر خدیجہ شاہ کو ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کی ہدایت کی گئی ہے۔  لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کو توہین عدالت کی درخواست پر ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کی ہدایت  کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر جواب عدالت میں جمع کروا دیا، خدیجہ شاہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، خدیجہ شاہ کوئی کریمنل نہیں وہ کاروباری فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔

وکیل خدیجہ شاہ نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ کو اسی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، ہم تو چھ ماہ سے گرفتار ہیں ہم سے اب کیا خطرہ ہے جس پر نظر بند کیا گیا، ہم عدالت کو ہر طرح کی یقین دہانی کروانے کے لیے تیار ہیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ خدیجہ شاہ نے ٹویٹ کیا جس کا ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیصلے میں ذکر کیا، ہم ڈپٹی کمشنر کو ڈائریکشن دے دیتے ہیں وہ قانون کے مطابق آپکی نظر بندی کی درخواست پر فیصلہ کردیں۔بعدازاں عدالت نے خدیجہ شاہ کے وکیل کو ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی پیر تک ملتوی کردی۔

Read Previous

موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،انوار الحق کاکڑ

Read Next

اوپن اے آئی کا سیم آلٹمین کیساتھ معاہدے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *