سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کو دوبارہ اظہار وجوہ کانوٹس جاری کردیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کو 14روز میں اظہاروجوہ کے نوٹس کاجواب دینے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں شواہد سامنے آنے پر جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کو اظہار وجوہ کانوٹس جاری کیاگیا۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی صدارت کی ۔جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کیخلاف 10شکایات کنندگان کو سناگیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اعتراضات کو بھی جوڈیشل کونسل اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اعتراضات میں سے2اعتراضات کی وضاحت ہونے پر واپس بھی لیے گئے۔ آج صرف کونسل ارکان کی جانب سے مشاورت کی گئی تھی ۔
واضح رہے کہ جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کو 27اکتوبرکے کونسل اجلاس میں بھی نوٹس جاری کیاگیاتھا۔