Trending Now

ملکی وے کہکشاں کے بیچ و بیچ ستارہ ساز خطے کے متعلق انکشافات سے بھرپور تصویر

واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ملکی وے کہکشاں کے مرکز سے متعلقہ آج سے پہلے کبھی سامنے نہ آنے والی تفصیلات افشا کردیں۔

ٹیلی اسکوپ کی جانب سے پیش کی جانے والی حیران کن تصویر میں کہکشاں کے بیچ و بیچ 5 لاکھ سے زائد ستارے اور منتشر بادل دیکھ جاسکتے ہیں۔

ماہرینِ فلکیات اس خطے کے متعلق کافی عرصے سے جانتے ہیں لیکن یہ نئی تصویر اس خطے کے شدید ماحول کی پُراسرار رازوں سے پردہ اٹھا سکتی ہے۔ ان میں سے ایک ستارہ ساز خطے سیگیٹیریس سی کا ابھی تک بڑے بڑے ستارے پیدا کرنے کے متعلق ہے۔

مشاہدہ کرنے والی ٹیم کے مرکزی انویسٹیگیٹر سیمیول کرو (جو شیرلٹس ول میں قائم یونیورسٹی آف ورجینیا کے انڈر گریجویٹ طالب علم ہیں) کا کہنا تھا کہ اس خطے کے حوالے سے اس ریزولوشن اور حساسیت کے ساتھ جو ڈیٹا ویب سے حاصل ہوا ہے اس سے پہلے حاصل نہیں ہوا تھا۔ اس لیے ہم بہت سی خصوصیات پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویب نے اس تصویر میں بڑی تفصیلات کو افشا کیا ہے جس سے محققین اس قابل ہوئے کہ اس خطے میں مخصوص ماحول کے باوجود ستارہ سازی کے عمل کا مطالعہ کیا جاسکے جو پہلے ممکن نہیں تھا۔

یہ تصویر جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ میں نصب این آئی آر کیم (نیئر اینفرا ریڈ کیمرا) استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

Read Previous

جوڈیشل کونسل کا جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کو دوبارہ اظہار وجوہ کانوٹس

Read Next

امام کعبہ اسلام آبادپہنچ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *