شمالی وزیرستان میں بارود ی مواد پھٹنے سے 2جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونےوالوں میں لانس نائیک احسان بادشاہ اورلانس نائیک ساجدحسین شامل ہیں۔
علاقے میں دہشتگرد وں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری نے شمالی وزیرستان میں فورسز کےقافلے پر حملے کی مذمت کی ہے۔
سابق صدرنے فورسز کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔