امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام کانفرنس میں خصوصی شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق امام کعبہ (کل)بروز جمعرات بمقام قائد اعظم آڈیٹوریم فیصل مسجد میں صبح 9:45 منٹ پر “شریعت و قانون میں انسانی جان کا تحفظ ” کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں خصوصی خطاب کریں گے۔
ڈاکٹر صالح بن حمید شاہی دیوان کے مشیر اور سینئرعلماء کونسل کے رکن بھی ہیں۔ خصوصی خطاب کے علاوہ آپ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت بھی کرائیں گے۔