Trending Now

پیٹربرو ویمن فٹبال ٹیم کی 2 کھلاڑی اپنے کھیل کے بجائے خوبصورتی سے مشہور ہوگئیں

پیٹربرو ویمن فٹ بال ٹیم کی 2 خواتین فٹبالرز  اپنی خوبصورتی کے سبب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فٹبالرز تارا مائی کرک اور کیئر پرکنز اپنے کھیل کی وجہ سے نہیں خوبصورتی کے باعث مشہور ہوئیں۔

پیٹر برو کلب کے مطابق سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کے کھیل نہیں بلکہ خوبصورتی کو فوکس کیا جا رہا ہے۔

نارتھمپٹن شائر ایف اے کاؤنٹی کپ پیٹربرو نے لانگ بکبائی کو 10 صفر سے ہرایا، تارا مائی کرک اور کیئر پرکنز نامی فٹبالرز نے 2گول اسکور کیے۔

پیٹربرو کلب نے فٹبالرز کی سیلیبریشن سوشل میڈیا پر پوسٹس کیں تو فٹبالرز کو ‘گوٹ’ یعنی گریٹسٹ آف آل ٹائم قرار دیا گیا۔

کلب انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر اس رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

Read Previous

پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا منتظر ہے،ترجمان دفتر خارجہ

Read Next

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *