اسلام آباد:رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی تا اکتوبر پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 16.93 فیصد کم رہا۔
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات 5 ارب 2 کروڑ ڈالر رہیں۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 6 ارب 5 کروڑ ڈالر تھا۔
رواں مالی سال کے 4 ماہ میں تیار شدہ پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 23.99 فیصد کم رہا۔ جولائی تا اکتوبر 2 ارب 16 کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات منگوائی گئیں۔
گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر 2 ارب 84 کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد ہوئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر خام تیل کا درآمدی بل 13.92 فیصد کم رہا۔ ان چار ماہ کے دوران 1 ارب48 کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد ہوا۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1 ارب 72 کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 1 ارب 17 کروڑ ڈالرکی ایل این جی درآمد کی گئی۔
گزشتہ مالی کے اسی عرصے میں 1 ارب 26 کروڑ ڈالر کی ایل این جی درآمد کی گئی تھی۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال ایل این جی کا درآمدی بل 7.10 فیصد کم رہا۔
رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر ایل پی جی کی درآمد بھی 5.75 فیصد کم رہی۔