روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا، مسلسل گراوٹ کے بعد آج ڈالر مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر14 پیسے مہنگا ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر آج 285 روپے 27 پیسے پر بند ہوا ہے۔