Trending Now

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کونسی ٹیم جیتے گی؟ بڑی پیشنگوئی

انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان کے جیتنے کی پیش گوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مائیکل وان نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کیساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ 2024 پاکستانی ٹیم جیت جائے گی ۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حالیہ کارکردگی کے باوجود پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں۔

Read Previous

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ نے ریلیز سے قبل ہی منفرد ریکارڈ قائم کردیا

Read Next

علی ظفر نے ایوارڈ شو میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر بات کرکے شائقین کے دل جیت لیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *