انگلش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) 2024 سے دستبردار ہوگئے۔
آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشن 2024 میں حصہ نہیں لیں گے۔
چنئی سپر کنگز کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا کہ بین اسٹوکس فٹنس اور اپنے ورک لوڈ کو مینج کرنے کے لیے آئی پی ایل 2024 سے دستبردار ہوئے ہیں۔