Trending Now

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے ہوا اور انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس عبور کرکے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بازار حصص میں رواں ہفتے تیزی کا رجحان جاری رہا، جس کا تسلسل آج جمعہ کے روز بھی برقرار ہے جب کاروباری دن کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس میں 242 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس بڑھ کر 59242 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا، جو بعد ازاں مجموعی طور پر 575  پوائنٹس کے اضافے سے 59474 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھو گیا۔

دوسری جانب جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 36 پیسے کمی سے 284 روپے 90 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔

Read Previous

صنعتوں کو ضرورت کا پانی مہیا کرنے کیلیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

Read Next

حسد کے نقصانات اور تدارک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *