کراچی: پاکستان کے معروف سوشل میڈیا چائلڈ اسٹار احمد شاہ کی چھوٹی عائشہ شدید علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔
احمد شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اُن کے مداحوں کے لیے افسوسناک خبر شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ اُن کی چھوٹی بہن عائشہ انتقال کرگئی ہیں۔
انسٹاگرام اسٹوری میں کہا گیا کہ “بےشک ہمیں اللہ کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے، آپ سب ہماری عائشہ کی مغفرت کے لیے دُعا کریں”۔
دوسری جانب پاکستان کے معروف صحافی و میزبان وسیم بادامی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر احمد شاہ کی بہن عائشہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔
وسیم بادامی نے اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے اپنی رمضان ٹرانزمیشن میں احمد شاہ کی بہن عائشہ کو گود میں لیا ہوا ہے۔
اُنہوں نے اپنی اگلی پوسٹ میں کہا کہ “احمد شاہ کی بہن اور اُن کے اہلخانہ کے لیے دُعا کریں، وہ اس وقت بہت تکلیف میں ہیں”۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں احمد شاہ کے اہلخانہ کی جانب سے عائشہ کی صحتیابی کے لیے دُعاوْں کی اپیل بھی کی گئی تھی۔