لاہور، برائلر مرغی کے گوشت میں 12 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس سے فی کلو گوشت 487 روپے کا ہو گیا ہے۔
زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت سات روپے کمی کے بعد 324 روپے ہو گئی، پرچون قیمت میں 8 روپے کمی ہوئی جس سے فی کلو قیمت 336 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو دن مرغی کی قیمتوں میں استحکام رہا، گوشت 499 روپے فی کلو میں فروخت ہو ا، تھوک میں زندہ مرغی 331 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔
زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 344 روپے فی کلو رہا، انڈوں کی قیمت 331 روپے فی درجن ہے۔