اسلام آباد: ملک بھر میں چائے کی پتی گزشتہ سال کی نسبت مزید مہنگی ہو گئی۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں چائے کی پتی کی قیمت میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں چائے کی پتی 1 ہزار 600 روپے فی کلو بیچی جارہی ہے، کھلی پتی کے بعض برانڈ 1 ہزار 400 روپے فی کلو تک بھی دستیاب ہیں جبکہ مقامی قہوہ کی پتی 1 ہزار 400 سے 1 ہزار 600روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
ایک سال کے دوران چائے کا کپ 20 روپے تک مہنگا ہوا ہے، عام ڈھابے پر چائے کا کپ 70 روپے تک بیچاجا رہا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سردی بڑھنے پر چائے کی پتی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں سالانہ 140 ارب روپے کی چائے پتی درآمد کی جاتی ہے اور درآمدی نرخ کا مکمل انحصار ڈالر پر ہے، ڈالر کی تیزی چائے کے نرخ میں بھی تیزی لاتی ہے۔