چارسدہ: سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والی اپوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر دوران رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے لیے جو ماحول بنایا گیا ہے یہ کسی طور پر بھی فری اینڈ فیئر نہیں، اس ماحول میں اگر انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر نواز شریف کو ہی وزیر اعظم بنانا ہے تو الیکشنز کی کوئی ضرورت نہیں ہے نگران وزیر اعظم کی طرح نواز شریف کی وزارت عظمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیں۔