برمنگھم :شوگر کے مریضوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب ان کو روزانہ انجیکشن نہیں لگانا پڑےگا ۔ طبی ماہرین نے تحقیق کے بعد ایک ہائیڈرو جل بنائی ہے اوراس حوالےسے مزید تحقیق جاری ہے۔ اس کو سال میں صرف تین بار یعنی چار ماہ میں ایک بار استعمال کرنا پڑے گا اورا س طرح سے شوگر کے مریضوں کا شوگر لیول بہتر ہوجائے گا۔ طب کی دنیا میں اس جیل کو جادوئی جیل کا نام دیاجارہا ہے۔ سیٹنفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دان نے ہائیڈرو جل نامی دوائی تحقیق کے بعد بنائی ہے ۔یہ گلوکون پیپٹائیڈ کی ٹیکنالوجی ہے ۔
یہ تیزی سے بڑھتا ہوا مسئلہ ہے اور انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 53 کروڑ سے زیادہ افراد اس مرض کا شکار ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق یہ تعداد 40 سال پہلے کے مقابلے میں پانچ گنا ہے۔