نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزرائےاعلیٰ، وفاقی وزرا اور اعلیٰ افسران کے علاوہ کمیٹی ممبران شریک تھے۔
اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق امور اور ملکی اقتصادی صورتحال سے متعلق غور کیا گیا۔