اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
آرایل این جی کی نئی قیمت 13.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سوئی نادرن کیلئے اکتوبر میں آرایل این جی کی قیمت 13.33 ڈالر مقرر تھی۔
سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.17 فیصد کا اضافہ کرکے آر ایل این جی جی نئی قیمت 14.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کے لیے اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔